8 اگست، 2017، 7:34 PM

داعش نے یورپ میں کارروائی کے لئے 50 دہشت گردوں کو آمادہ کرلیا

داعش نے یورپ میں کارروائی کے لئے 50 دہشت گردوں کو آمادہ کرلیا

یورپی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے یورپ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے 50 دہشت گردوں کو آمادہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  ڈیلی صباح نے برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے یورپ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے 50 دہشت گردوں کو آمادہ کرلیا ہے۔ یورپی حکام کے مطابق گرفتار شدہ دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ داعش نے 50 دہشت گردوں کو یورپ میں حملوں کے لئے آمادہ کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ دہشت گردوں کا کہنا ہے کہ داعش نے یورپ میں کارروائی کرنے والے 50 دہشت گردوں کو سخت اور دشوار ٹریننگ دی ہے اور یہ دہشت گرد اپنے ممالک میںو اپسی کے بعد دہشت گردانہ کارروائیاں کریں گے۔

News ID 1874436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha